سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ ریلیزکردی گئی

11:46 AM, 25 Jul, 2020

ممبئی :خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ ریلیز کردی گئی ہے، فکم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی گئی۔

فلم دل بیچارہ ہالی ووڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہے، اس فلم میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، سنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں بطور مرکزی کردار اپنا ڈیبیو کیا ہے۔فلم دل بے چارہ کے ڈائریکٹر مکیش چھابڑا ہیں جو بطور ڈائریکٹر ان کی پہلی فلم ہے، مرکزی کردار ادا کرنے والی سنجنا سانگھی پہلے راک اسٹار اور ہندی میڈیم جیسی فلموں میں چھوٹے کرداروں میں نظر آچکی ہیں۔

’دل بیچارہ‘ کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر مقرر وقت سے دس منٹ پہلے ریلیز کردیا گیا ہے، پہلے فلم شام ساڑھے سات بجے ریلیز ہونے والی تھی۔سوشانت اور سنجنا کی کیمسٹری کو بڑے شاندار طریقے سے دکھایا گیا ہے، فلم میں جذبات دکھائے گئے ہیں ہے جو دل کو چھو جاتے ہیں۔

فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری شاندار لگ رہی ہے اس کے ساتھ ہی سنجنا نے بھی کافی بہتر طریقہ سے کیزی کی کردار کو ادا کیا ہے۔سوشانت سنگھ کی موت کو ڈیڑھ مہینے سے زیادہ کا وقت گزر گیا ہے لیکن ابھی بھی اداکار کے مداح ان کی موت کے صدمہ سے باہر نہیں آسکے ہیں.

مداحوں کو ’دل بیچارہ‘ کا بے صبری سے انتظار تھا۔واضح رہے کہ فلم ’دل بیچارہ‘ پہلے مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث ایسا نہ ہو سکا۔

مزیدخبریں