کورونا وائرس،مزید 24افراد چل بسے ،اموات 5787تک پہنچ گئیں

11:44 AM, 25 Jul, 2020

اسلام آباد : ملک میں کورونا  کی مہلک وبا سے اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی ،وائرس نے مزید 24 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی جبکہ مزید نئے 1487نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 271887 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران24افراد جاں بحق ہو گئے ،اموات 5787ہو گئیں،مزید ایک ہزار 487نئے کیسز رپورٹ ہو نے سے تعداد 271887ہو گئی ، پنجاب میں 91 ہزار 691، سندھ میں ایک لاکھ 16 ہزار 800، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 71، بلوچستان میں 11 ہزار 550، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 942، اسلام آباد میں 14 ہزار 821 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 12 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

1294مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،236596افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 23630ٹیسٹ کئے گئے ،کل ٹیسٹوں کی تعداد 1844926ہو گئی ۔

مزیدخبریں