یو یو ہنی سنگھ کے نئے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم

10:08 PM, 25 Jul, 2019

ممبئی : بھارتی ریپ گلوکار یویو ہنی سنگھ نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا ہے جوکہ اس مرتبہ ایک پرانے گانے کاری میک ہے ، جی ہاں یویو ہنی سنگھ نے اس مرتبہ اپنے مداحوں کے لیے نوے کی دہائی کے گانے ”گڑ نالوں عشق مٹھا“ کو اپنے انداز میں پیش کیا ہے جس کو مداحوں کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریپ گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے اپنا نیا گانا ریلیز کر دیا ہے جوکہ ہر مرتبہ کی طرح مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے لیکن اس مرتبہ یو یو ہنی سنگھ نے ایک نوے کے دہائی کے گانے گڑ نالوں عشق مٹھا کا انتخاب کیا ہے .

انھوں نے اپنے دیسی اور ولایتی انداز میں پیش کیا ہے جس کو مداحوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے ، گانے کو یوٹیوب پر مداحوں کی بڑی تعداد پسند کر چکی ہے ۔

مزیدخبریں