امریکی ٹینس سٹار الیسن رسکی کا اپنی شادی پربھارتی گانے پر رقص

09:25 PM, 25 Jul, 2019

نیویارک :امریکی ٹینس سٹار الیسن رسکی نے اپنی شادی پر بھارتی فلمی گانے پر رقص کر کے حاضرین کو حیران کر دیا ، بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور الیسن کے رقص کی کھل کر تعریف کی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹینس سٹار الیسن رسکی جوکہ سٹیفن امرت راج کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں نے اپنی شادی کی تقریب میں ایک بھارتی فلمی گانے پر رقص کرتے ہوئے حاضرین کو حیران کر دیا .

ان کے رقص میں ان کی بہن بھی شامل تھیں ، دونوں نے مل کر بھارتی فلمی گانے پر خوب ٹھمکے لگائے تو حاضرین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ، بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مراز نے بھی الیسن کے رقص کی خوب تعریف کی ۔

مزیدخبریں