حکومت کے تبدیلی کے نعرے سے ہوا نکل چکی ہے :سراج الحق

08:45 PM, 25 Jul, 2019

لوئر دیر : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے تبدیلی کے نعرے سے ہوا نکل چکی ہے ، حکومت ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں کر سکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے تبدیلی کے نعرے سے ہوا نکل چکی ہے ، حکومت ایک کروڑ ملازمتیں دینے اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ تاحال پورا نہیں کر سکی ہے .

انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ، موجودہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کا تسلسل ہے ، ماضی کی معاشی پالیسیاں اب بھی جاری ہیں ۔

مزیدخبریں