پاکستان کے پہلے بزنس ریالٹی شو "آئیڈیا کروڑوں کا" کے چوتھے سیزن کا آغاز

07:22 PM, 25 Jul, 2019

لاہور (سٹاف رپورٹ) پاکستان کے پہلے بزنس ریالٹی شو "آئیڈیا کروڑں کا" کے چوتھے سیزن کا آغاز آج شام سات بجے نیو نیوز پر ہوگا۔ نبیل قدیر کی میزبانی میں پاکستان کے مختلف شہروں سے چنے گئے سٹارٹ اپس اپنے آئیڈیاز انویسٹرز کے سامنے پیش کریں گے۔

پاکستان کی نامور کاروباری شخصیات منور عباداللہ ، نعیم زمیندار اور مونس رحمان سٹارٹ اپس کے آئیڈیاز سنیں گے۔ پہلی قسط میں Farms Maito اور Yogo.pk اپنے آئیڈیاز پیش کریں گے۔


بہترین کاروباری آئیڈیاز پیش کرنے والے سٹارٹ اپس "آئیڈیا کروڑوں کا" کے پچھلے 3 سیزنز میں چالیس کروڑ کی سرمایہ کاری حاصل کر چکے ہیں۔ اس سیزن کو پچھلے سیزنز سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

شو کی ہر قسط میں "سوپر ہیرو" کے نام سے ایک سیگمنٹ رکھا گیا ہے جس میں پاکستان کے مختلف شعبوں سے غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔"آئیڈیا کروڑں کا" اپنی نوعیت کا منفرد اور مقبول ترین شو مانا جاتا ہے، جو کہ سپیریئر گروپ کی پاکستان کو اکنامیکل سپیریئر بنانے کی کاوشوں کا ایک حصہ ہے۔

مزیدخبریں