حکومت کا ایک برس مکمل ہونے پر تحریک انصاف کا ملک بھر میں یوم تشکر

06:48 PM, 25 Jul, 2019

اسلام آباد :حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی ملک بھر میں یوم تشکر کی ریلیاں ، جلوس نکالے گئے ، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے شہر شہر پارٹی پرچموں کی بہار کر دی ، وزیراعظم عمران خان اور حکومت کے حق میں نعرے بازی سے سڑکیں گونجتی رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے ایک برس مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے دوسری جانب پارٹی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے تنظیم کی مرکزی اور ضلعی انتظامیہ کو بھرپور انداز میں دن منانے کی ہدایت کی ہے جو پارٹی پالیسیوں پر قوم کے اعتماد کا اظہار ہے ۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ امریکہ کامیاب رہا ہے ، تحریک انصاف کی پالیسیوں کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔

مزیدخبریں