لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی مشکلات میں اضافہ، نیب نے ن لیگی رہنما کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثہ جات میں اہم شواہد حاصل کر لیے۔ نیب لاہور نے حمزہ شہباز کے بنک اکاونٹس اور ایف بی آر کا 11 سالہ ریکارڈ حاصل کرلیا۔
نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے ایف بی ار اور بینک اکاونٹس کے ریکارڈ میں تضاد ہے۔ ادھر فیصل آباد میں نیب نے رانا ثناء اللہ کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی۔ اثاثوں کی فہرست ڈپٹی کمشنر کو ارسال، ملکیت کا ریکارڈ طلب۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ریونیو سے اثاثوں کی تفصیل طلب کر لی۔