لاہور: اسلم اقبال نے کہا کہ قوم آج عمران خان کے ساتھ یوم تشکر منا رہی ہے، کسی نے اپوزیشن کی کال پر توجہ نہیں دی، اپوزیشن جلسے نہیں جلسیاں کر رہی ہے۔ مال روڑ پر ٹریفک ویسے ہی رواں دواں ہے، اپوزیشن کو احتجاج کے لیے بندے نہیں مل رہے ہیں۔
لاہور میں شہباز گل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہر قیدی کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیے، سب کے ساتھ انصاف ہو گا، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، عوام کو پتا ہے ماضی کے حکمرانوں نے ان کی جیب پر ڈاکا ڈالا ہے، دیکھیں گے کس کس نے قانون توڑا اس کےمطابق کارروائی کرینگے، عوام نے اپوزیشن کا بیانیہ بلڈوز کر دیا ہے۔
شہبازگل نے کہا کہ پوری دنیا کو اپوزیشن رہنماؤں کی چوری کا پتا ہے، اپوزیشن کی احتجاج کی کال بری طرح ناکام ہوئی ہے، اپوزیشن نے جلسہ کرنےکیلیے رکن اسمبلیوں سے پیسے مانگے۔ مریم نواز کی سزا ابھی برقرار ہے وہ الیکشن نہیں لڑ سکتیں۔