ملزمان سے برآمد ہونیوالے کروڑوں روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے، نیب لاہور

03:59 PM, 25 Jul, 2019

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے ملزمان سے برآمد ہونے والے کروڑوں روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے ملزمان سے برآمد کی گئی رقوم قومی خزانے میں واپس جمع کراتے ہوئے کہا کہ نیب کی ترجیح صرف کیس بنانا نہیں بلکہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی بھی ہے۔

ڈی جی نیب نے ایک کروڑ 73 لاکھ مالیت کے چیک حکام کے حوالے کیے جب کہ سرگودھا یونیورسٹی حکام کو 9 کروڑ 41 لاکھ کا چیک واپس کیا۔

سرگودھا یونیورسٹی کیس میں ملزمان نے غیرقانونی کیمپس بنا کر طلباء سے کروڑوں روپے وصول کیے۔

ڈی جی نیب کے مطابق ایل ڈی اے حکام کو 34 لاکھ 42 ہزار مالیت کا چیک حوالے کیا گیا جب کہ ناردرن پاور جنریشن کمپنی کے حکام نے 45 لاکھ مالیت پر مشتمل چیک وصول کیا۔

نیب لاہور کے حکام نے بتایا کہ پنجاب ہائی وے اور گوجرانوالہ اریگیشن سوسائٹی نے 51 لاکھ روپے کے چیک وصول کیے۔ڈی جی نیب لاہور کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ملزمان سے اربوں روپے برآمد کرا کے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔

مزیدخبریں