عائزہ خان نے فلموں میں کام کرنے کا عندیہ دے دیا

عائزہ خان نے فلموں میں کام کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے فلموں میں کام کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

عائزہ خان نے ٹویٹر پر سوالات و جوابات کے ایک سیشن کے دوران کہا کہ اگر انہیں اچھے سکرپٹ پر مبنی فلم کی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور کام کریں گی۔

سمیع خان کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر اچھا سکرپٹ ہوا تو وہ ان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہیں گی۔

انسٹاگرام پر لائیو سیشن کرنے بارے اصرار پر انہوں نے کہا کہ وہ جلد انسٹا گرام پر لائیو سیشن شروع کریں گی۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ کے آن ایئر ہونے بارے سوال پر کہا کہ ڈرامہ17 اگست کو دکھایا جائے گا۔