سری لنکن فاسٹ باﺅلر نووان کولاسیکرا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

12:48 PM, 25 Jul, 2019

کولمبو:سری لنکا کے فاسٹ باﺅلر نووان کولاسیکرا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ سے کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کا موسم شروع ہوگیا ہے اور لاستھ ملنگاکی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک اور سری لنکن کرکٹر کولاسیکرا نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

سری لنکن فاسٹ باﺅلر نووان کولاسیکرا نے آخری بار جولائی 2017ءمیں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کی تھی، انہیں ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے پانچویں سری لنکن باﺅلر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 184 میچز میں 199 وکٹیں لے رکھی تھیں۔

کولاسیکرا نے 2003ءکو ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور نئی گیند کو دونوں طریقوں سے سوئنگ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے جانے جاتے تھے، 2009ءمیں انہوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دنیا کا نمبر ایک باﺅلر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس سری لنکن ٹیم کا بھی حصہ تھے جنہوں نے 2014ءمیں ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مزیدخبریں