پنجاب حکومت کے پاس کوئی ترقیاتی ویژن نہیں ہے : سراج الحق

12:52 AM, 25 Jul, 2019

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس ترقی کے لیے کوئی وژن نہیں ہے ، تمام ہتھکنڈوں کے باوجود حکومت 2018الیکشن جیسی کامیابی حاصل نہیں کر سکی ، الیکشن سے قبل حکومت نے گورنر ہاﺅس کو پی ٹی آئی کے انتخابی سیل بنائے رکھا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس صوبے کی ترقی کے لیے کوئی ویژن نہیں ہے ۔

تمام ہتھکنڈوں کے باوجود حکومت 2018کے جیسے انتخابی کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے ، الیکشن سے قبل حکومت نے گورنر ہاﺅس کو پی ٹی آئی کا انتخابی سیل بنائے رکھا ہے ، سرکاری مشینری حکومتی پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلاتی رہی ہے ۔

مزیدخبریں