نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن پی پی 148 سے کامیاب، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج

نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن پی پی 148 سے کامیاب، غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج
کیپشن: فوٹو بشکریہ جگنو محسن آفیشل فیس بک

لاہور:نجم سیٹھی کی اہلیہ اور معروف اینکرجگنو محسن نے پی پی 148 حجرہ شاہ مقیم سے آزاد حثییت الیکشن جیت لیا ۔انہوں نے  ن لیگی صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی کے خلاف آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔

خیال رہے کہ جگنو محسن نے نیو نیوز کے پروگرام "سیدھی بات بینش سلیم کیساتھ" میں آ  کر اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ انہیں مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے ٹکٹ کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے اسے مسترد کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کے بعد صوبائی اسمبلی میں بھی تحریک انصاف کو پہلی کامیابی مل گئی
   

جگنو محسن مریم نواز کی سیاسی اتالیق رہ چکی ہیں اور مریم نواز کی سیاسی تربیت جگنومحسن نے کی۔جگنو محسن ایک عرصہ سے الیکشن لڑنے کی خواہشمند تھی جس کیلئے انہوں نے اوکاڑہ کا انتخاب کیا ۔

نوٹ:یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ہیں،نیو نیوز سے جڑے رہنے کا شکریہ !

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں