پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے کتنی سیٹیں حاصل کیں، تفصیلات جانیئے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے کتنی سیٹیں حاصل کیں، تفصیلات جانیئے
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد:غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 111نشستوں پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے جب کہ (ن) لیگ کو  65اور پیپلز پارٹی کو 43نشستوں پر اب تک کی اطلاعات کے مطابق سبقت حاصل ہے۔


قومی اسمبلی کی نشستوں پر اب تک کی اطلاعات کے مطابق 23 نشستوں پر آزاد امیدواروں اور 09 نشستوں پر متحدہ مجلس عمل برتری حاصل ہے۔اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو  5، جی ڈی اے 06، بی این بی  3، مسلم لیگ (ق) کو  4 اور عوامی نیشنل پارٹی کو   1 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

پنجاب اسمبلی:

آخری اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی کی 122، مسلم لیگ (ن) کو 130اور 32 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جب کہ پیپلز پارٹی کو 4 اور متحدہ مجلس عمل کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔


سندھ اسمبلی:

پیپلز پارٹی کو  55، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو 10، تحریک انصاف کو 10 اور ایم کیو ایم کو 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی:

تحریک انصاف کو 66، عوامی نیشنل پارٹی 3، متحدہ مجلس عمل کو 5، مسلم لیگ (ن) کو  3 اور  5 آزاد امیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

بلوچستان اسمبلی:

صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کو 5 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل کو 4 اور تحریک انصاف کو بھی 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

نوٹ:یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ہیں، جیسے جیسے تازہ اطلاعات ملتی جائیں گی ہم اس خبر کو اپ ڈیٹ کرتے جائیں گے ۔نیو نیوز سے جڑے رہنے کا شکریہ !

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں