عمران خان کے سرعام ووٹ ڈالنے پر ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی حیران رہ گئے

07:59 PM, 25 Jul, 2018

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے حلقہ این اے 53 میں کھلے عام ووٹ ڈالا تو ہنگامہ برپا ہو گیا اور الیکشن کمیشن نے بھی نوٹس لیتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیاہے تاہم اب ریحام خان بھی میدان میں آ گئی ہیں اور ایسی بات کہہ دی کہ سن کر پی ٹی آئی کارکنان بھی دنگ رہ جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: سرعام ووٹ ڈالنے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو طلب کر لیا 

تحریک انصاف کے چئیرمین کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ ہی گھنٹوں کے فرق سے اپنے سابق شوہر عمران خان اور مسلم لیگ (ن) پر زور دار وار کردیے۔

انہوں نے پہلے ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کی جس میں وہ سرِعام ووٹ کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ "Nikah sirf chup k kerte hain"

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں