دہشتگرد جتنی بھی کارروائیاں کر لیں پاکستانی قوم سرخرو ہوگی، چوہدری نثار علی خان

06:24 PM, 25 Jul, 2018

راولپنڈی :سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ دہشتگرد جتنی بھی کارروائیاں کر لیں پاکستانی قوم سرخرو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کارروائیوں کی مذمت کرتاہوں ،بلوچستان میں جو واقعہ پیش آیا اس کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردوں کا مقابلہ کرے گی اور کر رہی ہے ۔دہشتگرد جتنی بھی کارروائیاں کر لیں پاکستانی قوم سرخرو ہوگی جبکہ اس بار عوام انتخابات کیلئے عوام کا جوش و خروش عمدہ تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 271 بلیدہ میں پاک فوج کے جوانوں پر حملہ، 3 جوانوں سمیت 4 افراد شہید
   

خیال رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے قریب خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔دوسری جانب آئی ایس پی آر نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاک -ایران سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 فوجی جوانوں سمیت 4 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔

 یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 میں آزاد امیدوار ہیں جہاں  پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ قمرالاسلام ، پاکستان تحریک انصاف کے غلام سرور خان ان کے مقابلے میں ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں