پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا کر سات بجے تک کردیا جائے , سنیٹرمشاہد حسین سید

پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا کر سات بجے تک کردیا جائے , سنیٹرمشاہد حسین سید

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ کسی ووٹرکو ووٹ دینے کے بنیادی حق سے محروم نہ کیا جائے ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا کر سات بجے تک کردیا جائے اورجو ووٹرز پولنگ کےلئے لائن میں کھڑے ہیں ان کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے۔

بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  رہے تھے ۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ کسی ووٹرکو ووٹ دینے کے بنیادی حق سے محروم نہ کیا جائے ، ہمارا دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا کر سات بجے تک کردیا جائے ، تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ جو لوگ پولنگ کے لئے لائن میں کھڑے ہیں ان کو وقت گزرنے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے دیا جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر اپنے عملے کو عوام سے تعاون کرنے کا کہیں ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کا عمل سست روی سے جاری ہے ، پاکستانی شہریوں کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے ، کچھ اور جماعتوں نے بھی پولنگ کا عمل سست ہونے کی شکایت کی ہے ۔ پولنگ کا عمل ابھی تک ٹھیک جا رہا ہے ، ہر پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔