مسلم لیگ ن کا پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کا پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کا مطالبہ
کیپشن: مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین چیف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے چیف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ خط میں مسلم لیگ ن کے رہنما کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جائے کیونکہ اس وقت ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز کے باہر موجود ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ پولنگ اسٹیشن میں اسٹاف کی کمی وجہ سے ووٹ کاسٹ کرنے کا عمل سست روی کا شکار ہے لہذا پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا جائے اور لوگ اپنا ووٹ آسانی سے کاسٹ کر سکیں۔

خیال رہے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

 مزید پڑھیں: الیکشن 2018ء، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ جاری


قومی اسمبلی کی 270 جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں