اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے انتخابات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ انتخابات کے انتظامات سے 99 فیصد مطمئن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ امن و امان سے متعلق بہتر انتظامات ہیں اور ایجنسیز نے حتی الامکان سیکیورٹی خدشات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھیں: عام انتخابات :سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا ہے لیکن یہ نہیں بتا سکتا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر سزا کیا ہو گی؟۔ چیف الیکشن کمشنر نے شہریوں سے ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں