عام انتخابات :سابق آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا

02:14 PM, 25 Jul, 2018

لاہور:عام انتخابات کی پولنگ زور شور سے جاری ہے اور جہاں عام عوام ووٹ کاسٹ کررہے ہیں وہی پر معروف شخصیات نے بھی اپنی قومی فریضہ ادا کرنے میں بازی لے جانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ۔پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف نے بھی عام عوام کی طرح قطار میں لگ کر اپنا ووٹ کاسٹ کردیا جبکہ ان کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی عام انتخابات 2018ءکے تحت اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بغیر پروٹوکول پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہوئے اور ووٹرز کی قطار میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کیا۔

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ملک کے سیاسی رہنمائوں ، چیف جسٹس اور سابق آرمی چیف کے ووٹ کاسٹ کرنے کی تصاویر کو دیکھتے ہوئے ووٹرز میں حوصلہ پیدا ہوا ہے۔

ووٹرز کا کہنا ہے کہ جب یہ لوگ ووٹ کاسٹ کرنے کا قومی فریضہ انجام دے سکتے ہیں تو پھر عام آدمی کو بھی چاہئے کہ وہ گھر سے نکل کر ووٹ کاسٹ کرے اور اپنا ووٹ ضائع نہ کرے۔ کیونکہ ملک کے بڑے لیڈرز اور سیاسی رہنماو¿ں کا ووٹ کاسٹ کرنا ووٹ کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


خیال رہے کہ عام انتخابات 2018ءکے پیش نظر ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر سے آج 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔آج قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے 577 میں سے 570 حلقوں کے لیے پولنگ ہو گی جس کے تحت ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

مزیدخبریں