چنیوٹ : چنیوٹ میں پولنگ سٹیشن کے اندر جھگڑے پر آزاد امیدوار فتح شیر کھوکھرسمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 95 سے آزادامیدوار فتح شیر کھوکھرپولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد سے جھگڑا ہو گیا اس پر پولیس نے دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرایا اور آزاد امیدوار فتح شیر کھوکھر سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔