اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ڈھوک جیلانی پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سارے پاکستانی آج ووٹ ضرور ڈالیں اور میرے لیے نہیں آنے والی نسلوں کیلئے گھر سے ضرور نکلیں جبکہ ووٹ ڈالنا آپ کا فرض ہے جبکہ اپنے ملک کیلئے فرض ادا کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے جو موقع دیا ہے اس موقع کو ضائع نہ کریں اس ملک کی قدرکریں، فکرکریں اور اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ: پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکا، 22 افراد شہید، متعدد زخمی
عمران خان نے کہا میری دلچسپی اس میں ہے کہ پاکستان کی بہتری کس چیز میں ہے جبکہ پاکستان کو مافیا اور غیر ملکی مخلوق کا زیادہ خوف ہے۔ بھارت کا صرف ایک ایشو ہے کہ پاکستانی فوج کو کمزور کیا جائے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا جب تک آخری گیند نہیں ہو جاتی تب تک فیصلہ نہیں ہوتا اور میری دعا ہے کہ وہ نتیجہ آئے جو ملک کے لیے بہتر ہو۔
خیال رہے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2018ء، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ جاری
قومی اسمبلی کی 270 جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں