صوابی:پی کے47نواں کلی میں اے این پی اورپی ٹی آئی کے کارکنوں میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی، جعلی پولیس اہلکار ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا گیا
ذرائع کے مطابق پی کے 47 جمال آباد پولنگ سٹیشن میں اے این پی آر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا اور بعدازاں جھگڑا بڑھنے پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018ء، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ جاری
ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں