این اے 107 فیصل آباد، پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان میں جھگڑا

این اے 107 فیصل آباد، پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان میں جھگڑا
کیپشن: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان میں جھگڑا ہوا۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

فیصل آباد: این اے 107 فیصل آباد میں ن اور جنون آمنے سامنے آ گئے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان میں جھگڑا ہو گیا۔ دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا کہ جھگڑا پولنگ اسٹیشن کے قریب پولنگ کیمپ لگانے پر ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا۔ پولیس نے دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کر دیا۔

مزید پڑھیں: بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کر دیا

خیال رہے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

قومی اسمبلی کی 270 جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں