اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے کہ میڈیا آج شام7 بجے سے پہلے رزلٹ کا اعلان نہیں کرسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کے تحت ہی رزلٹ ارسال کریں گے جبکہ انتخابی نتائج کو پی ٹی وی کے ذریعے شیئر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی، جعلی پولیس اہلکار ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا گیا
ملک بھر میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ اسی سلسلہ میں گزشتہ روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ پولنگ کا وقت چھ بجے تک ہے، میڈیا 7 بجے تک رزلٹ کا اعلان نہیں کر سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018ء، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ جاری
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایم ایس سروس کو ڈیڑھ کروڑ لوگ استعمال کر چکے ہیں۔ کل ریٹرننگ افسران رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کے تحت ہی رزلٹ ارسال کریں گے اور انتخابی نتائج کو پی ٹی وی کے ذریعے شیئر کیا جائے گا، عوام سوشل میڈیا پر دھیان نہ دیں۔
بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہو رہے ہیں، عوام بھرپور طریقے سے اپنا ووٹ کاسٹ کریں، توقع کرتے ہیں ٹرن آو¿ٹ بھی زیادہ ہو گا اور قوم جمہوریت کا جشن منائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کر دیا
خیال رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات 2018 ءکے لئے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ پاکستان مسلم ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں