ملتان: ملتان کے مختلف حلقوں میں تین اہم سیاست دانوں پی پی پی کے سید یوسف رضا گیلانی، پی ٹی آئی کے مخدوم شاہ محمود قریشی اور مسلم لیگ ن کے جاوید ہاشمی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ حلقہ این اے 154 اور پی پی 212 کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ہائی اسکول حامد پور کنورہ میں کاسٹ کیا۔
وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے این اے 157، پی پی 218 کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول چک 3 میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ جاوید ہاشمی نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مخدوم رشید کے پولنگ اسٹیشن اور حلقہ این اے 158 ، صوبائی حلقہ 219 میں ووٹ کاسٹ کیا ۔
مزید پڑھیں: بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کر دیا
خیال رہے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
قومی اسمبلی کی 270 جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ووٹ کاسٹ کرنے سے قبل شیخ رشید احمد کا تگڑا ناشتہ
انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں