خوشاب : خوشاب کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 93میں گھگھ کلاں میں خواتین نے پہلی بارووٹ کاسٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 93 میں مسلم لیگ ن کی امیدوارسمیرا ملک اور ملک عمر اسلم اعوان میں سخت مقابلہ متوقع ہے اور اس کے علاقے گھگھ کلاں میں آج تک خواتین نے ووٹ کاسٹ نہیں کیاتھا لیکن آج پہلی باراین اے 93 کے پولنگ سٹیشن 232 پر خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا۔ووٹ کاسٹ کرنے والی خاتون آمنہ بی بی نے ووٹ کاسٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے ضلع خوشاب پنجاب کے صدر مقام لاہور سے 259 کلومیٹر جبکہ اسلام آباد سے صرف 217 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔