بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کر دیا

09:44 AM, 25 Jul, 2018

نواب شاہ میں: بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیاں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

حلقہ این اے 213، پی ایس 38 کے لیے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادیوں نے ایل بی او ڈی کالونی میں قائم پولنگ اسٹیشن 14 پر ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدانہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج صبح انہوں نے آصفہ بھٹو کے ساتھ ووٹ ڈال دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگلی باری پھر زرداری۔ ‘

خیال رہے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، جعلی پولیس اہلکار ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا گیا

قومی اسمبلی کی 270 جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں