فلم ”طیفا ان ٹربل“ نے چار روز میں 8 کروڑ سے زائد کما لیے

 فلم ”طیفا ان ٹربل“ نے چار روز میں 8 کروڑ سے زائد کما لیے
کیپشن: فوٹو: انٹرنیٹ

لاہور: گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ نے چار دن میں 8 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ بزنس کرکے ناصرف تمام فلموں پیچھے چھوڑ دیا بلکہ یہ فلم ہر گزرتے دن کے ساتھ کمائی کے اور نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔

ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق فلم نے پہلے دن ریکارڈ توڑ 2 کروڑ 31 لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا، جس کے بعد اس کی کمائی کا سلسہ اب تک جاری ہے، جو اب 8 کروڑ روپے سے زائد تک پہنچ چکی ہے۔فلم میں گلوکار و اداکار علی ظفر اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم کی کاسٹ میں فیصل قریشی سمیت دیگر نامور اداکار بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔عالیہ بھٹ بھی آخر بالی ووڈ میں اقربا پروری سے متعلق بول پڑیں


فلم ایکشن، کامیڈی، رومانس اور تھرل سے بھرپور ہے جو کہ فلم بینوں کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ لائٹ اینگل پروڈکشن، جیو فلمز، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ٹیڈ پول فلمز کی مشترکہ پیشکش ہے۔