دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں موجود ہیں، اور دونوں ٹیمیں 19ستمبر کو مد مقابل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال 15ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایونٹ میں کل 6ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ،ایونٹ کے گروپ اے میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہے۔ ایونٹ کا پہلا میچ 15ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 16ستمبر کو کوالیفائر کے خلاف کھیلے گاتاہم پاک بھارت ٹاکرا 19ستمبر کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔کپتان سرفراز احمد کی تمام پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست
ایونٹ کا تیسرا میچ 17ستمبر کو ابو ظہبی میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ بھارت ایونٹ میں پہلا میچ 18ستمبر کو کوالیفائر کے خلاف کھیلے گاجبکہ راو?نڈ مرحلے کا آخری میچ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہو گا۔ایونٹ میں پہلی مرتبہ سپر فور مرحلے کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں دونوں گروپ کی ابتدائی 2 بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی اور اس مرحلے میں ہر ٹیم ک±ل3 میچ کھیلے گی تاہم سپر فور کی2 بہترین ٹیمیں دبئی میں 28ستمبر کو فائنل میں ٹکرائیں گی۔واضح رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 2018 ،ایشیا کپ کی تاریخ کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔