اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی نتائج کا ترسیلی اور انتظامی سسٹم نصب کرلیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کو دو مرتبہ کامیابی سے جانچا جاچکا ہے۔
دوسری جانب استعمال کے لیے الیکشن کمیشن کی موبائل ایپ بھی تیار ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے نتائج کامیابی سے بھیجنے والے پریزائیڈنگ افسر کو ایک ہزار روپے بطور انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد آج 25 جولائی کو ہورہا ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ملک بھر میں عام انتخابات آج ہونگے ، تمام تیاریاں مکمل
ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوگا جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کے مطابق نتائج کا اعلان شام 7 بجے سے پہلے نہیں کیا جاسکے گا۔