لاہور: ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہوگی جس میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل مکمل ہوگئی اور بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 870 اور سندھ کے 2 کروڑ 23 لاکھ 97 ہزار 244 افراد ووٹ ڈال سکیں گے جب کہ خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 اور بلوچستان میں 42 لاکھ 99 ہزار 494 ووٹرز اپنا حق استعمال کریں گے۔اس کے علاوہ فاٹا کے 25 لاکھ 10 ہزار 154 اور اسلام آباد کے 7 لاکھ 65 ہزار 348 شہری ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔
دوسری جانب ملک بھر میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی کل تعداد 11 ہزار 677 ہے جن میں قومی اسمبلی کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی تعداد 1805 ہے اور قومی اسمبلی کی نشتوں پر 1623 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی تعداد 3856 ہے جب کہ 4399 امیدوار آزاد حیثیت میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات لڑرہے ہیں۔قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوصی نشستوں پر 172 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 386 امیدوار ہیں جب کہ اقلیتوں میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 44 اور صوبائی پر 113 امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ہمارا خرچہ تو ہو گیا چاہے الیکشن ملتوی ہو جائیں : شیخ رشید
مزید تفصیلات کے مطابق انتخابات کے لیے 18 لاکھ 19 ہزار سے زائد انتخابی عملہ خدمات سر انجام دے گا جن میں 85 ہزار 307 پریزائیڈنگ افسران، 5 لاکھ 10 ہزار 356 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 2 لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسران شامل ہیں۔اس کے علاوہ 131 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور 840 سے زائد ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔عام انتخابات کے دن ‘کریم’ مفت سواری فراہم کرے گی
پنجاب اور اسلام آباد میں 48 ہزار 610 پریزائیڈنگ افسران اور 2 لاکھ 81 ہزار 62 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران جب کہ ایک لاکھ 40 ہزار 534 پولنگ افسر تعینات ہوں گے۔سندھ میں 17 ہزار 747 پریذائیڈنگ افسر، ایک لاکھ 22 ہزار 204 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر اور 61 ہزار 102 پولنگ افسر ڈیوٹی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔دہشت گردی کی دھمکیاں اب بھی موصول ہورہی ہیں،سیکریٹری الیکشن کمیشن
خیبرپختونخوا اور فاٹا میں 14 ہزار 530 پریزائیڈنگ افسر، 83 ہزار 692 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر اور 41 ہزار 846 پولنگ افسر خدمات انجام دیں گے، جبکہ بلوچستان میں 4 ہزار 420 پریزائیڈنگ افسر، 23 ہزار 398 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر اور 11 ہزار 699 پولنگ افسر تعینات ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے لیے 272 ریٹرننگ افسر اور 600 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کیے ہیں جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 577 ریٹرننگ افسر اور ایک ہزار 140 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کیے گئے ہیں۔
'