اجوائن کا استعمال کھانوں میں تو کیا جاتا ہے لیکن ایک جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ عام جڑی بوٹی ہمیں کینسر، گٹھیا اور دل کی بیماریوں سمیت کئی امراض سے بھی بچا سکتی ہے۔
اجوائن کا روزمرہ استعمال اس طرح بھی کیاجا سکتا ہے کہ آپ اسے سلاد میں شامل کر کے بھی اپنی غذا کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ایک چائے کا چمچ اجوائن روزانہ کے استعمال کیلئے کافی رہتی ہے ۔
کینسر کے خلاف کامیاب
اجوائن میں موجود وٹامن سی، بی ٹا کیروٹین اور کوئرسیٹین سمیت کئی ایسے مادّے موجود ہوتے ہیں جو کینسر پیدا ہونے سے روکتے ہیں۔ ان سب کے علا وہ ان میںم ایسے مفید مادّے بھی پائے جاتے ہیں جو اگرچہ بہت کم شہرت رکھتے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان ہی غیر معروف مادّوں کی بدولت اجوائن میں لبلبے، ہڈیوں کے گودے، رحم، پیڑو، پروسٹیٹ، تھائیرائیڈ اور چھاتی کے سرطانوں کو روکنے کی خداداد صلاحیت موجود ہے۔
ہڈیوں کا بھربھرا پن اور درد
ہڈیوں کے بھربھرے پن (اوسٹیو پوروسس) کے نتیجے میں 40 سال سے زیادہ عمر کی خواتین بتدریج معذور ہوتی چلی جاتی ہیں۔ اجوائن میں کیلشیم، میگنیشیم، فلورائیڈ اور بورون کے علاوہ ایک بہت ہی مفید لیکن نہایت نایاب ”وٹامن کے“ بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ تمام اجزاءہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط بناتے ہیں جبکہ یورک ایسڈ کو خون میں شامل ہونے سے باز رکھتے ہیں.
دل کی دوست
اجوائن کا روزانہ استعمال سے شریانوں اور دل کی متعدد بیماریوں کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے۔ اس معاملے میں مختلف الاقسام فلیوونوئیڈز کے علاوہ بی ٹا کیروٹین، وٹامن سی اور وٹامن ای بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ یہ ”فری ریڈیکلز“ کہلانے والے خطرناک مرکبات کو بننے سے روکتے ہیں۔