نئی دہلی: بھارت کے شہر ممبئی میں 4 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہو نے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آ یااور حادثے کے وقت عمارت میں 40 کے قریب افراد موجود تھے۔ ریسکیو ٹیمز کے مطابق اب تک 8 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے ،جبکہ 11 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔
میونسپل حکام کے مطابق چار منزلہ عمارت میں ایک نرسنگ ہوم بھی قائم تھا تاہم جس میں تزئین و آرائش کا کام چل رہا تھا ، کام کی وجہ سے اس نرسنگ ہو م میںمریض کوئی موجود نہیں تھا ورنہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا تھا۔ جبکہ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے تاہم عمارت منہدم ہونے کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی ۔