فخر زمان اور بابر اعظم بھی کیریبین کرکٹ لیگ میں شامل

08:44 PM, 25 Jul, 2017

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان اور  ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم نے کیریبین کرکٹ لیگ سے معاہدہ کر لیَا۔ دونوں4 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل میں ایکشن میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ان سے پہلے حسن علی اور شاداب خان کا بھی کیریبین لیگ سے معاہدہ ہوچکا ہےجبکہ لیگ 4 اگست سے10 ستمبر تک جاری رہے گی۔اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید دو کھلاڑی فخر زمان اور بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیریبین لیگ میں شرکت کے لئے بورڈ سے این او سی مانگ لی ہےجس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں قومی کیمپ لگانے کی تجویز مسترد کردی ۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور بابر اعظم کی شمولیت کے بعد پاکستان ٹیم کے تیرہ کھلاڑی انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ اور ویسٹ انڈیز میں کیر یبین لیگ میں مصروف ہوں گے اس لئے نئے کیمپ کو نہ لگانے کی تجویز پر اتفاق ہوا جبکہ ہائی پر فارمنس کیمپ کو جاری رکھا جائے گا۔مکی آرتھر اور غیر ملکی کوچز پاکستانی کوچز کے ساتھ میٹنگ کرکے ہائی پر فارمنس کیمپ کے بارے میں حکمت عملی بنائیں گے۔

مزیدخبریں