لاہور: پاکستانی کرکٹ سٹار یونس خان کا کہنا ہے کہ انکے بیٹے کو اسکواش کا کھلاڑی بنانا چاہتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں کراچی میں منعقدہ تقریب میں قومی کرکٹرز کو سونے کے تمغے اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔تقریب میں قومی کھلاڑیوں سرفراز احمد، فخر زمان، حسن علی اور رومان رئیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا، ان کو گولڈ میڈل اور نقد انعامات دیے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی سکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو سراہا۔اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی محنت سے ملک بھر میں اپنا لوہا منوایا۔
اس موقع پر کرکٹرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔یونس خان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کرکٹ کی شوقین ہے اور ہوسکتا ہے کہ بیٹی جلد کرکٹ کھیلنا شروع کردے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بیٹے کو کرکٹ کے بجائے اسکواش کا کھلاڑی بنانا چاہتا ہوں۔