چین کی بھارت کو وارننگ، سرحدوں کی حفاظت خوب جانتے ہیں

05:47 PM, 25 Jul, 2017

بیجنگ:بھارتی اشتعال ا نگیزی پرچین نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی خام خیالی میں نہ رہے، سرحدوں کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں۔
بین الااقوامی میڈیا کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ووچیان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ ملکی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، بھارت چین کے عزم و جرات پر شک کر کے اپنے لیے خطرہ پیدا کر سکتاہے۔انکا کہنا تھا کہ پہاڑ کو ہلانا آسان ہے لیکن پیپلز لبریشن آرمی کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کا سوچنا سراسر بیوقوفی ہے۔
کرنل ووچیان نے کہا کہ ملکی سلامتی کی حفاظت میں چین کا عزم غیر متزلزل ہے لہٰذا ہماری خواہش ہے کہ بھارت اپنے لیے خطرات پیدا نہ کرے اور مزید کہا ہے کہ بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈوکلام سے اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹائے۔
خیال رہے کہ ڈوکلام کے مقام پر بھارت، بھوٹان اور چین کی سرحدیں ملتی ہیں اور اس علاقے پر تینوں ممالک اپنا حق جتاتے ہیں۔

مزیدخبریں