وزیر اعظم نے عبد الباسط کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی

03:57 PM, 25 Jul, 2017

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ملک کے سینئر ترین سفارتکار عبدالباسط کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کی درخواست منظور کر لی وہ یکم اگست کو ریٹائر ہو جائینگے ۔ ذرائع کے مطابق عبدالباسط ملک کے سینئر ترین سفارتکار ہیں جو بھارت میں ہائی کمشنر کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم انہوں نے اپنے سے جونیئر افسر تہمینہ جنجوعہ کی بحیثیت سیکرٹری خارجہ تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا .

اسی کو جواز بنا کر عبدالباسط نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا جس کے لئے وزیراعظم نواز شریف کو درخواست دی گئی جو وزیراعظم کی جانب سے منظور کر لی گئی جس کے تحت وہ یکم اگست سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں تعینات عبدالباسط کو آئندہ سال 2018ء کے چوتھے ماہ یعنی اپریل میں ریٹائر ہونا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں