لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ لاہور میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کرنے کیلئے جنرل اسپتال لاہور پہنچے۔ انہوں نے اسپتال میں داخل فیروز پور روڈ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو ان شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے لیے جان نچھاور کر دینا سب سے مقدس قربانی ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت فیروز پور روڈ دھماکے کے 35 زخمی جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزکوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں