لندن :جسٹن بیبر نےاپنے فیس بک پیغام میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں غیر متوقع حالات کے باعث اپنا بقیہ دنیا کا دورہ مسنوخ کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مز ید یہ بھی کہا کہ وہ اپنے مداحوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں کو افسردہ نہیں کرنا چاہتے۔
یادرہے کہ گزشتہ دنوں جسٹن بیبر کو ان کے رویے کے باعث چین میں پرفارم کر نے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔جسٹن بیبر موسیقی کی دنیا کا جانا مانا نام ہے اور حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنے دنیا کے دورے کے دوران150 کامیاب شوز کیے جن کو ان کے مداحوں نے بہت سراہا لیکن اچانک انہوں نےغیر متوقع حالات کے باعث اپنا بقیہ دنیا کا دورہ مسنوخ کر دیا۔
جسٹن بیبر کے امریکہ، جاپان،ہانگ گانگ اور سنگا پور میں ابھی کنسرٹ کرنے تھےاور ان تمام کنسرٹ کی ٹکٹ بھی فروخت ہو چکی تھیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا جن لوگوں نے جہاں سے ٹکٹیں لی تھیں انہیں وہی سے پیسے واپس مل جائیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں