فلموں میں آئٹم سانگز کو استعمال کرنا نامناسب ہے: حمزہ علی عباسی

11:02 AM, 25 Jul, 2017

کراچی: حمزہ علی عباسی پاکستانی فلم انڈسٹری کے جانے مانے اداکار ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی کے باعث بہت ہی کم وقت میں فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا۔ اداکار جو کبھی بھی سماجی اور سیاسی مسائل پر اپنے ریمارکس دینے سے گریز نہیں کرتے تو اس بار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپنے تازہ ترین بیان میں فلم "نا معلوم افراد 2" کے ٹریلر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا فلموں میں آئٹم سانگز کو استعمال کرنا نامناسب ہے اور اس فلم میں آئٹم سانگ کو دیکھ کر بہت افسوس ہوا کیونکہ آج کل پاکستانی فلم ساز اچھے گھروں کی لڑکیوں کو فلم کامیاب بنانے کے لیے بطور نمائش استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی اداکاراؤں کو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔

انہوں نے پیمرا اور سنسر بورڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سنسر بورڈ اس طرح کی فلموں کی نمائش کی اجازت کیسے دے دیتا ہے اور (پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے کہ وہ اس طرح کے مواد کو ٹی وی چینلز کو چلانے کی اجازت کیسے دیتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں