کیلیفورنیا: سست رفتار انٹرنیٹ سے پریشان افراد ہو جائیں تیار کیونکہ گوگل نے ایسا شاندار سافٹ ویئر بنالیا ہے جو انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کردے گا۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے انٹرنیٹ کی رفتار تیز کرنے کیلئے سافٹ ویئر بنالیا ہے۔ گوگل کے اس نئے سافٹ ویئر کا نام ”بی بی آر“ ہے اور دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھانے کے حوالے سے اس سے بھاری توقعات کی جا رہی ہیں۔اس سے قبل گوگل کی جانب سے “کوئک پروٹوکول“ بھی متعارف کیا جاچکا ہے۔ جبکہ گوگل کروم براؤزر کا بنیادی مقصد بھی ویب سائٹس کو تیزی سے لوڈ کرنا ہی تھا۔