راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ 2 مزید زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں عزیزالرحمان عرف قاری اسماعیل اور مخلص شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے مکمل صفائے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف اپنی کارروائیوں میں پُرعزم ہیں۔