ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر پولیس کی حراست میں، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر پولیس کی حراست میں، معاملہ کیا ہے؟

لاہور:پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کو حالیہ دنوں میں ایک غیر متوقع واقعے کا سامنا کرنا پڑا، جب وہ اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت کے دوران پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔

تقریب کے دوران پولیس نے بغیر کسی واضح وجہ کے ذوالقرنین سکندر کو حراست میں لے لیا، اور انہیں سات سے آٹھ گھنٹے تک پولیس کی حراست میں رکھا گیا۔ اس واقعے نے ذوالقرنین کے اہل خانہ اور مداحوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا۔

ذوالقرنین سکندر نے اس واقعے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا، "اس ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ کون لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میرے خلاف ایک جعلی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور میں اس معاملے پر جلد تفصیل سے بات کروں گا۔"

انہوں نے ویڈیو کے ذریعے اس واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے سکرین شاٹس بھی جاری کیے ہیں۔

ٹک ٹاکر کے چاہنے والے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب حالیہ دنوں میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔

مصنف کے بارے میں