کیلیفورنیا: میٹا کے بانی مارک زکر برگ نے ٹاک ٹاکرز کو فیس بک اور انسٹاگرام پر مواد شیئر کرنے کی ترغیب دینے کے لیے انہیں بھاری رقم کے بونس کی پیشکش کی ہے۔
کمپنی کے مطابق، اگر مشہور تخلیق کار تین ماہ تک فیس بک اور انسٹاگرام پر باقاعدگی سے مواد شیئر کرتے ہیں تو انہیں 5 ہزار ڈالرز تک کا بونس دیا جائے گا۔
میٹا کا کہنا ہے کہ اس 'بریک تھرو بونس پروگرام' میں شامل ہونے والے انفلوئنسرز کو ابتدائی 90 دن کے دوران ادائیگی کی جائے گی، بشرطیکہ وہ مسلسل مواد پوسٹ کرتے رہیں۔
اس کے علاوہ، میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر مواد شیئر کرنے والے تخلیق کاروں کو فیس بک مونیٹائزیشن پروگرام تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے انہیں اپنی پوسٹس سے اضافی آمدنی کمانے کا موقع ملے گا۔
میٹا مزید یہ بھی پیشکش کر رہا ہے کہ مشہور تخلیق کاروں کو میٹا ویریفائیڈ کی فری ٹرائل سروس فراہم کی جائے گی، جس کی ماہانہ فیس 15 ڈالرز سے لے کر 120 ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔