"جلدی آ جائیں، ایئرپورٹ پر انتظار کر رہی ہوں"،راکھی ساونت کے لیے ہانیہ عامر کا پیغام

کراچی :پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ "راکھی جی جلدی آ جائیں، میں آپ کا ایئرپورٹ پر انتظار کر رہی ہوں۔"

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے راکھی ساونت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کی زندگی پہلے افسردہ تھی لیکن راکھی کی آمد کے بعد خوشیاں واپس آئی ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ راکھی ساونت نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی نہ ہٹائی گئی تو وہ پاکستان جا کر کسی پاکستانی سے شادی کر لیں گی۔

مصنف کے بارے میں