2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ایئرپورٹ سے رپورٹ

2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ایئرپورٹ سے رپورٹ

پشاور:  2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ایئرپورٹ سے سامنے آیا ہے۔ پبلک ہیلتھ حکام نے دبئی سے آنے والے ایک شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کی۔ ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران مشتبہ کیس کی نشاندہی کی گئی تھی۔

مشیر صحت احتشام علی کے مطابق، صوبے میں اب تک ایم پاکس کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں 2023 میں 2، 2024 میں 7 اور 2025 کا یہ پہلا کیس شامل ہے۔ کیس رپورٹ ہوتے ہی پبلک ہیلتھ کی ٹیم ایئرپورٹ پر پہنچی اور مریض کو فوری طور پر پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے، جہاں 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کی گئی۔

علاوہ ازیں، اسلام آباد میں پینے کے پانی کے نمونوں کی جانچ کے دوران 41 فیصد بور، 27 فیصد فلٹرڈ اور 33 فیصد سپلائی پانی کے نمونے غیر تسلی بخش پائے گئے ہیں۔