مریم نواز کے اقدامات سے پنجاب میں زرعی و تعلیمی شعبے میں انقلابات آ رہے ہیں:عظمیٰ بخاری

 مریم نواز کے اقدامات سے پنجاب میں زرعی و تعلیمی شعبے میں انقلابات آ رہے ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور:  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات متعارف کرا رہی ہیں جو صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے اہم ثابت ہو رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے اقدامات کی تعریف پورے ملک میں ہو رہی ہے۔ پنجاب میں کسان کارڈ کی سکیم نے کاشتکاروں کے لیے بے شمار فوائد فراہم کیے ہیں، جس کے تحت کسانوں نے 50 فیصد یوریا کھاد استعمال کی اور 150 ارب روپے سے زائد زرعی مصنوعات خریدیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں گندم کی بوائی کی نگرانی سیٹلائٹ کے ذریعے کی جائے گی تاکہ فصلوں کی بہتر نگرانی اور ان کی پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے لیے زراعت کے شعبے میں کئی اہم اور مفید پالیسیاں متعارف کرائیں۔

انہوں نے رمضان نگہبان پیکیج کی تفصیلات بھی شیئر کیں، جس کے تحت مستحق خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ مریم نواز عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل محنت کر رہی ہیں اور ان کے اقدامات سے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آ رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی اعلان کیا کہ پنجاب میں ہونہار طلبہ کے لیے ایک لاکھ سکالرشپ دی جائیں گی اور مریم نواز جلد ہی طلبہ کو میرٹ پر جدید لیپ ٹاپ بھی فراہم کریں گی۔

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن پر سزا مل چکی ہے، اور عوام نے ان کے مقبول ہونے کے دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔ عوام نے پی ٹی آئی کے حقیقی چہرے کو پہچان لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں