ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس: جسٹس منصور علی شاہ کا انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض

ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس: جسٹس منصور علی شاہ کا انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو ایک خط لکھا، جس میں انہوں نے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض کیا۔ خط میں کہا گیا کہ یہ دونوں ججز آئینی کمیٹی کے رکن ہیں، اور آئینی کمیٹی نے ہی اس کیس کو اپنے پاس منتقل کیا تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ انٹرا کورٹ اپیل کے لیے پانچ رکنی بینچ کی تجویز دی گئی تھی، لیکن چیف جسٹس نے اسے چار رکنی بینچ میں تبدیل کر دیا۔ تاہم جب بینچ تشکیل دیا گیا، تو اس میں چھ ججز شامل کیے گئے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا موقف ہے کہ چونکہ یہ دونوں ججز آئینی کمیٹی کا حصہ ہیں، اس لیے ان کی بینچ میں شمولیت پر سوالات اٹھتے ہیں، جو اس کیس کے فیصلے پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں